تبدیلی آگئی۔۔۔۔خیبرپختونخوا اسمبلی کاتاریخی فیصلہ

26  ستمبر‬‮  2016

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں نان اسموکر ہیلتھ بل 2016 پیش کر دیا ،بل کے تحت پبلک مقامات پر تمباکو نوشی پرپابندی ہوگی ،مجوزہ بل کے تحت تمباکو نوشی کے اشتہارات پربھی پابندی عائد ہوگی۔عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی صورت میں دس ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید ہوگی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اسپیکرت اسد قیصر کی زیر صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں نان اسموکر ہیلتھ بل 2016 پیش کیا گیا ،بل کے تحت پبلک مقامات میں تمباکو نوشی کی اجازت نہیں ہوگی ،تمباکو نوشی کے اشتہارات پربھی پابندی عائد ہوگی،مجوزہ بل تحت تفریحی مقامات اورتعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی اشیاء کی فروخت پربھی پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں 1ہزار سے 10ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا،18سال سے کم عمر افراد کو فروخت کرنے پر 5ہزار سے 20ہزار جرمانہ اور3ماہ قید ہوگی ، نان اسموکرہیلتھ بل سینئرصوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی نے عوامی مقامات پرسگریٹ نوشی پرپابندی کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کیا۔بل کے تحت تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز سے سومیٹرکے فاصلے پر سگریٹ کو فروخت نہیں کیاجائیگا تمام عوامی مقامات پر ’’سگریٹ نوشی‘‘جرم ہے یا ’’نوسموکنگ زون ‘‘کابورڈآویزاں کیاجائے گاصوبائی اسمبلی میں تمباکونوشی پرپابندی کے قانون سمیت سات بلوں کوپیش کیاگیا۔ ہائرایجوکیشن اکیڈیمی ریسرچ اور فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈالائیڈہیلتھ سائنسزبل2016ء کوبھی پاس کیاگیا ۔صوبائی اسمبلی میں سات بلوں کو پیش کیاگیا جن میں سے تین کو متفقہ طورپر منظورکیاگیا،اسمبلی کا اجلاس منگل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…