اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزیرداخلہ کابھارت کے بارے میں چونکادینے والاانکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا( نیو زڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں چھپ کر کارروائی کرسکتا ہے اور فوجی کارروائی کی بجائے کسی اور طریقےسے بھی وار کرسکتا ہے۔ہمیں چوکنا رہنا ہوگا،کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم مقابلہ کرے گی ،ٹیکسلا میںصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ آج اندرونی سیاست کا نہیں بلکہ بیرونی دشمن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے، دشمن کا راستہ روکنے کے لیے ملک کے اندر اور باہر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، موجودہ صورتحال میں اتحاد اور اتفاق کا اظہار صرف بیانات سے نہیں بلکہ عملی ہونا چاہیے اور دشمن ملک کو یہ پیغام ملنا چاہیے کہ قوم کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سامنے آکر پاکستان کے مقابلے پر بھلے تیار نہ ہو لیکن چھپ کر کارروائی کرسکتا ہے اور فوجی کارروائی کی بجائے کسی اور طریقے سے بھی وار کرسکتا ہے، ہمیں اپنے گلی کوچوں میں بھی دہشت گردی روکنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جبکہ اگر کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم مقابلہ کرے گی۔ بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر سے واضح ہو گیا کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے۔ میں نے آج تک کسی ملک کے سربراہ کو اس قسم کی زبان استعمال کرتے نہیں دیکھا۔ ہمسایہ ملک کی دھمکیوں سے بھی دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کی طرف سے ہمیں ہروقت چوکنارہناہوگا۔چوہدری نثارعلی خان نے پی پی 7میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپناووٹ اپنے آبائی گائوں چکری میں کاسٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…