لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کو ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی کی رہائش گاہ گئے ۔ وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر، حکومت ، عوام اور سفارتی عملے کو سعودی عرب کے قومی دن کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااورپیغام دیاکہ پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی پردونوں ممالک کے عوام فخرکرتے ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ باہمی عزت و احترام اوراخوت و محبت کے رشتوں پر فخر کرتے ہیں۔ تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعت و دفاع کے شعبوں میں پاک سعودی تعاون باہمی برادرانہ رشتوں کو مزیدپختہ اور گہرا بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کو اپنی بہبود جبکہ سعودی عوام پاکستان کے حالات و واقعات کو اپنے معاملات و مسائل مانتے ہیں۔ سعودی عرب ، پاکستان پر ہر آڑے وقت میں مدد و تعاون کے لئے سب سے آگے اور پہلے ہوتا ہے۔ ملکوں کے باہمی تعلقات معاشی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی ضروریات کے تابع ہوتے ہیں مگر پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اخوت اور بھائی چارے پر مبنی ہیں ۔ پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں میں تعاون پر سعودی حکومت و عوام کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور میں پاکستان کواپنادوسرا گھر سمجھتاہوں۔
شہبازشریف عرب شخصیت کے گھرپہنچ گئے ،اہم پیغام دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ
-
گھنے بالوں کا جھانسہ، شوہر گنجا نکلا، بیوی نے ایف آئی آر درج کرادی
-
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ پر فوری پابندی عائد















































