اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب لاہور میں 30 ستمبر کو کئے جانے والے رائیونڈ مارچ اور دھرنے کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ عمران خان کی جانب سے شہر کو بند کئے جانے اور دیگر حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے فیصل واوڈا کو لاک ڈاؤن سپیشلسٹ ڈکلئیر کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ فیصل واوڈاکی سربراہی میں دو سو نوجوان کارکنان کی فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ شہر بند ہونے کی صورت میں اپنی کارروائی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اس بار حکومت کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پلان اے بی اور سی تیار کر لئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے ہمراہ ، گدھا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر الگ الگ رائیونڈ کی جانب مارچ کریں گے ۔ جبکہ شہر بند ہونے کی صورت میں فیصل واوڈا کو خصوصی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کے مطابق وہ بطور لاک ڈاؤن سپیشلسٹ اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے 200 کارکنان کی مدد سے حکومتی گھیرا بندی کو توڑنے کی کارروائی کریں گے جس کے لئے انہیں 20 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔