اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست خودہ طاقتیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان طاقتوں کا اصل حدف سی پیک منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں شکست سے نہیں ڈرتا ۔ وہ طاقتیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے وہ غیر جمہوری طریقوں سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے وہ جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں جو ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف کام کرنے والوں کو کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور ملکی مفاد کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔تھکے ہارے ذہن ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا الزام غلط ہے ۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ایک لفظ بھی نہیں ہےدھرنوں اور جلسوں سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا ۔