لاہور(آئی این پی)جعلی اور سفارشی ڈرائیونگ ٹیسٹ بنانے والوں کی چھٹی ، وزیراعلی پنجاب نے یورپ کی طرز پر پاکستان کے پہلے الیکٹرانک ڈرائیونگ سنٹر کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق اب شہری جعلی اور سفارشی ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا سکیں گے کیونکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یورپ کی طرز پر پاکستان کے پہلے الیکٹرانک ڈرائیونگ سنٹر کی منظوری دے دی ہے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے کو کمپیوٹر پر بیٹھ کر ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کلیئر کرنا ہوں گے، لاہور ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سسٹم میں جدت لانے کی کوشش کر رہی ہے ٹریفک پولیس نے جعلی لائسنس سے بچنے اور شہریوں کی سہولت کے تمام ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے الیکٹرانک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہریوں کو لائنوں میں لگنے کی بجائے پاسپورٹ کی طرز پر دفاتر میں کمپیوٹر بنا کر دیئے جائیں گے جس میں تمام ٹیسٹ کمپیوٹرائز ہوں گیٹیسٹ دینے والے امیدوار کو پانچ منٹ کا وقت دیا جائے گا جس میں سوالوں کے جوابات کے بعد سیمولیٹر کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی دیئے جائیں گے کمپیوٹر کے ذریعے ہونے والے ٹیسٹ میں امیدوار کو 75 فیصد نمبر لینے ہوں گے جس کے بعد اسے ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دیا جائے گا، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ارفع کریم ٹاور ، ٹھوکر نیاز بیگ ، پولیس لائنز، ڈیفنس اور سی ٹی او آفس میں الیکٹرانک سنٹر بنائے جائیں گے۔