جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رائیونڈ مارچ کے دوران جاتی امراء میں کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے دوران جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا جائیگا، پی ٹی آئی کے ساتھ مارچ کے شروع اور اختتام کے اوقات سمیت تمام ضابطہ طے ہو گا اور انہیں ممکنہ سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ رائیونڈ اڈہ پلاٹ کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ، ڈی سی اوکیپٹن (ر)محمد عثمان ،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرفجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، ولید اقبال، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر شاہد صدیق ، شعیب صدیقی اور دیگر بھی موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا کہ پو لیس افسران، ضلعی انتظامیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رائیونڈ مارچ کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا ہے اور یہاں تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں عوام کے داخلی اور خارجی راستوں،پارکنگ ، خواتین کے انکلویژر ، ابتدائی طبی امداد اور تمام دیگر مطلوبہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔امید ہے کہ ہم اسی طرح تعاون سے چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جلسہ کے شروع اور اختتام کے اوقات سمیت تمام ضابطہ طے ہوگااور اسے ممکنہ سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کیا جائے گا، رائیونڈ مارچ کیلئے 6ہزار سے زائد پو لیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا جائیگا ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ضلعی انتظامیہ بھی جلسہ گاہ میں تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرے گی۔ مارچ میں آنے کا ایک راستہ نہیں بلکہ کئی ہوں گے اس لیے امید ہے کہ شرکاء کو مشکلات نہیں ہوں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…