ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کرش انڈیا ‘‘پاکستان میں بڑا کام شروع کرنے کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ’’کرش انڈیا مہم ‘‘ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم کے دوران بھارت مردہ باد پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت سے دوستی کے علمبردار حکمرانوں کے ہاتھوں ملک غیر محفوظ ہے۔ پاکستان کو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نے والے دلیر وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریاں کررہا ہے اور ان حالات میں ہمار اوزیر اعظم لندن میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ ملکی سیاست کیلئے اگلے دو ہفتے اہم ہیں۔ جنگی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم کو امریکہ سے لندن کی بجائے پاکستان آنا چاہیئے تھا۔ ناکام حکمران ملک وقوم کی کی جان چھوڑ دیں۔ مفاداتی اور مالیاتی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ پانامہ لیکس پر حکمران خاندان کی جان نہیں چھوٹے گی۔تحفظات کو چھوڑ کر پاکستان کی سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیر میں ہورہی ہیں۔ بھارت جنوبی ایشیاء کا بھیڑیا بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…