اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل کاحل کوٹہ سسٹم ہے ۔اپنے ایک تجزے میں جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ جب پاکستان بناتوکراچی اورحیدرآبادکے دفاترمیں کراچی کے وہ لوگ ہی صرف کام کررہے تھے جوکہ ذہین اورپڑھے لکھے تھے اوریہ لوگ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے اورانہوں نے ہجرت کی قربانیوں کویادرکھااورپاکستان کوترقی کی منازل کی طرف لے جاناشروع کردیا۔اس وقت کوئی بھی سندھی کراچی یاحیدرآبادکے دفاترمیں کام کرتانظرنہیں آتاتھالیکن 1973میں اس وقت کے سربراہ مملکت ذوالفقارعلی بھٹونے سندھی ہونے کی وجہ سے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذکردیاجس کے تحت سندھ کے دیہاتوں کاکوٹہ 60فیصدجبکہ کراچی کے پڑھے لکھے افرادکےلئے کوٹہ 40فیصدکردیاگیاجس کی وجہ جوں جوں وقت گزرتاگیا،سندھ کے وڈیروں کے نالائق بچے بڑے بڑے عہدوں پرفائزہونے لگے اورکراچی کے پڑھے لکھے ملازمتوں کی تلاش کے لئے دھکے کھانے لگے جس کی وجہ سے مہاجرین کواحساس ہواکہ ان کی حق تلفی ہورہی ہے جس کی وجہ مہاجرکارڈسامنے آیاجوکہ قیام پاکستان سے لیکر1973تک کبھی کسی نے سنابھی نہیں تھالیکن بعد میں اسی وجہ سے الطاف حسین سامنے آیااوراب یہ الطاف حسین ختم ہوگیاہے لیکن جب تک یہ کوٹہ سسٹم موجود ہے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے اوریہ الطاف حسین گیاتوکوئی اورالطاف حسین آجائے گا۔جاویدچوہدری نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کاایک ہی حل ہے کہ مسائل کوختم کرنے کےلئے مسائل کی ماں کوماردیاجائے اوراس کومارنے کاحل کوٹہ سسٹم کاخاتمہ ہے ۔