اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اڑی حملہ میں پاکستانی اسلحہ استعمال ہونے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزام پر یو ٹرن لے لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اپنی حکومت کو رپورٹ جمع کروائی گئی ہے کہ اڑی سیکٹر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستانی ہونے کا دعویٰ کبھی کیا ہی نہیں گیا۔ رپورٹ میں مزید انکشافات کئے گئے ہیں کہ اڑی سیکٹر حملے کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ کی پاکستان کی جانب سے سمگل ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس رپورٹ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں اور الزامات کی پول کھول کر رکھ دی ہے جبکہ بھارت کو اس معاملے پر انتہائی سبکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سابق افسران کی جانب سے اڑی حملہ آوروں کی لاشوں کو فوری طور پر دفنا دینے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ جبکہ موقر بھارتی جریدے نے بھی اس معاملے پر سنجیدہ نوعیت کے فوائد اٹھائے ہیں۔