اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کمسن بچوں کو اغواء کر کے اوباش افراد کو زیادتی کیلئے پیش کرنے والے خطرناک گروہ کے ڈیرہ کا انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے (این این آئی) کمسن بچوں کو اغواء کر کے اوباش افراد کو زیادتی کیلئے پیش کرنے والے خطرناک گروہ کے ڈیرہ کا انکشاف ہوا ہے ، بچوں سے زیادتی کی مبینہ طور پر ویڈیو بھی بناتے ، متاثرہ دو کمسن بچوں کی نشاندہی پر گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ، سینکڑوں بوتل غیر ملکی شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں ، ڈیرہ کے مالک اور ملزمان کے خلاف اصل درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہ کئے جانے کے خلاف سینکڑوں افراد نے پولیس اور ملزمان کے پشت پناہی کرنے والے افراد کے خلاف پرانا نارنگ روڈ پر احتجاج جی ٹی روڈ پر دھرنا دینے کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق مریدکے میں آبادی ننگل ساہداں کے قریب ایک عیاشی ، بد فعلی اور شراب نوشی کے ڈیرہ کا انکشاف ہوا ہے جسکا گروہ کمسن بچوں کو نہ صرف اغواء کرتا بلکہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ بلیو فلم بناتا جبکہ مریدکے سمیت دیگر شہروں سے آنے والے افراد کو شراب بھی فراہم کرتا گروہ کا انکشاف اس طرح ہوا کہ پرانا نارنگ روڈ کے دو کمسن بچے جہانگیر اور حیدر اچانک غائب ہو گئے محبت مزدوری کرنے والے والدین اپنے لخت جگروں کے 24گھنٹے ڈھونڈتے رہے کہ دونوں بچے نارووال روڈ پر نیم بہوشی کی حالت میں مل گئے جنہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اغواء کر کے 5 افراد نے اسلحہ کی نوک پر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا ہے بلکہ وہ غیر انسانی فعل کئے اور ویڈیو بنائی گئی ہیں کہ بیان نہیں کر سکتے کمسن بچوں اورا نکے والدین کی نشاندہی پر مریدکے پولیس نے گروہ کے چار ارکان کو پکڑ لیا اور سینکڑوں بوتل شراب بھی بر آمد کی جبکہ ڈیرہ کے مالک سے مبینہ مک مکا کر کے بچوں سے زیادتی کی بجائے صرف شراب فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر دیا اس کے خلاف پرانا نارنگ روڈ پر سینکڑوں مرد خواتین اور بچوں نے گروہ اور پولیس کے خلاف مختلف قسم کے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ا۔مظاہرین نے بتایا کہ جو تحریری درخواست دی تھی تھانیدار دستگیر اور ایس ایچ او تھانہ صدر نے مک مکا کر کے ڈیرہ کے مالک عدنان عرف مٹھو و دیگر گروہ کے ارکان کے خلاف کاروائی نہیں کی وزیراعلیٰ نوٹس لیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…