بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی ’’کمزوری‘‘بھارتی میڈیا ہی سامنے لے آیا،دنیا بھر میں مذاق بن گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) اڑی حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائکس کی باتیں کرنے والی مودی سرکار نے اب پینترا بدلتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر نے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج صلاحیت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ہندوستان ٹائمزکے گزشتہ روز کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ بھارتی اسپیشل فورسزکنٹرول لائن کے پارکارروائی کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں لیکن آج وہی اخبار کہ رہا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کا حملہ آسان نہ ہوگا اور ایسے میں صوتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے کل اپنے ا مضمون میں بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ بھارتی فوج کی شمالی کمان نے کنٹرول لائن پر پاکستان کی ان فوجی چوکیوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو بھارت کے خیال میں اڑی سیکٹر حملے کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ ایک بھارتی کمانڈر نے تو یہاں تک کہا کہ ہم اپنی مرضی اور اپنے طے شدہ وقت پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے لیکن آج صورتحال کافی مختلف ہے اور اخبار نے اپنا پینترا ہی بدل دیا ہے اور کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی صلاحیت ہی اتنی نہیں کہ وہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دے سکے، بھارتی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج کے حملے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اس لیے ان کو اپنی توجہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اٹھنے والی کشیدگی تک محدود کرنی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا جائے لہذا اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اڑی حملے کا راگ الاپیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…