منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رائیونڈ مارچ ،پی ٹی آئی اور حکمران جماعت (ن) لیگ میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے30ستمبر کو رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اور حکمران جماعت (ن) لیگ میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ،پی ٹی آئی کی خواتین کا کفن پوش دستہ بھی سامنے آ گیا جنہوں نے لیگی کارکنوں کو رکاوٹیں ڈالنے کی صورت میں چوڑیوں کا تحفہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے تحریک احتساب کے سلسلہ میں رائے ونڈ کی طرف مارچ اور جلسے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور ٹی وی پروگراموں، پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور دھمکانے کاسلسلہ عروج پر ہے ۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی قیادت کے کارٹونز نماز تصاویر لگ اکر تنقیدکر رہے ہیں۔دوسری طرف پی ٹی آئی کی خواتین ویسے تو جلسوں میں خوب سج دھج کر آتی ہیں لیکن اس مرتبہ (ن) لیگ کے کارکنوں سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کراچی کی خواتین کا کفن پوش دستہ بھی اپنی تیاری کررہا ہے ۔کفن پوش خواتین کارکنان نے مزاحمت کی صورت میں لیگی کارکنوں کو چوڑیوں کا تحفہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں اپنا دفاع بھی کریں گی اور اس کے لئے خصوصی تیاری کر رہی ہیں ۔سنجیدہ حلقوں نے کارکنوں کی طرف سے اشتعال انگیزی کا ماحول پیدا کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کو اپنے اپنے کارکنوں کو اشتعال انگیزی اور کشیدگی کی فضاء سے باز رکھنے کیلئے فوری کردار ادا کرنا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…