ڈنڈا بردار فورس اور اس قسم کے بیانات اور اقدامات ملک کو شدید بحران کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ رائے ونڈ کی جانب چند پی ٹی آئی ورکرز کے جانے کی صورت میں ان کو روکنے کے لئے ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا جائے گا؟
تفصیلات کےمطابق ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حالات خراب ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکرز کو تشدد سے دور رکھنا اور ان کو کنٹرول میں رکھنا سیاسی لیڈرز کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں نواز شریف اور عمران خان برابر کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اس سلسلے میں باقاعدہ طور پراپنے ورکرز کو کنٹرول کرنا چاہئے ڈنڈا بردار فورس بنا لینے کی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن یا اس سے بھی بڑا کوئی سانحہ ہو جائے ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب ملکی اور بین الاقوامی طور پر مسلم امہ کی حالت بہت خراب ہے ایسی صورت میں پاکستان کی جگ ہنسائی بھی ہو گی اور ملک کے حالات بھی مزید تنزلی کی جانب جائیں گے جو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔