منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’رائے ونڈ مارچ میں شرکت‘‘ پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ ہم حکومت کو نہیں بلکہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوریت کو بچا رہے ہیں ،حکومت کے خلاف احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے تاہم پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، پیپلزپارٹی نظر آتی نہیں، نظریاتی جماعت ہے،بطور اپوزیشن سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ،ہم قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں تاہم اگر تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں توجمہوریت مستحکم ہوگی، پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کی رپورٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائیں گے اور اب یوتھ کو آگے لایا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید مخدوم احمد محمود ، شوکت بسرا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کے اصرار پر پارٹی کی تمام تنظیمیں ختم کر کے تنظیم نو کا اعلان کیا تھا اور تنظیم نو کے سلسلے میں ہی ہم نے جنوبی پنجاب کے شہروں رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، راجن پور ، مظفر گڑھ ،لودھراں ، خانیوال ، وہاڑی اور ملتان کا دورہ کیا اور پنجاب کے تمام ونگز کے کنونشن کیے گئے جن میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ہم نے کارکنوں کے رائے کو مد نظر رکھا تاکہ ان کے ذہن میں یہ نہ آئے کہ کہیں ہم نے کسی کو ان پر مسلط تو نہیں کر دیا جس کے بعد اب مشاورت مکمل کر لی ہے جس کی رپورٹ اب چیئرمین پارٹی کو بھجوائیں گے ۔
اب باقی کا کام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے میرے خیال میں وہ یا تو کارکنوں کو بلا کر ان سے رائے لیں گے یا تو پھر سب سے مشترکہ ملاقات کرکے مشاورت کر کے حتمی فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظر آتی نہیں بلکہ نظریاتی جماعت ہے، اب یوتھ کو آگے لایا جائے گا اورملک میں مزید جلسے بھی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ایک بہت بڑی جماعت ہے جس نے ایک مرتبہ حکومت نہیں کی بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو 2مرتبہ وزیر اعظم اور صدر بنے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بھی 2مرتبہ وزیر اعظم بنیں اور اس کے بعد پیپلز پارٹی نے مجھے نامزد کیا تو میں بھی وزیر اعظم بنا ۔ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اور اس کی پورے اوورسیز پاکستانیز میں بھی ایک تنظیم ہے ۔
پارٹی کے فیصلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ہے لیکن ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کے خلاف احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے اور رائیونڈ جانا ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے تو جائیں لیکن پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام قومی اداروں کا احترام کرتی ہے ،اگر تمام ادارے اپنا کام ٹھیک طریقے سے کریں تو کچھ بھی خراب نہیں ہوگا، ادارے اپنی حدود میں رہیں تو جمہوریت بھی مستحکم ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کو نہیں بچارہی بلکہ ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوریت کو بچا رہے ہیں ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت خود ساختہ حملوں کے ذریعے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، بلوچستان میں بھی مداخلت کررہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا اب ہمیں امریکہ سے ڈو مور کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…