اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام کل تک میں عید کے تیسرے روز ہونے والے ریلوے کے ایک سے زائد ہولناک حادثوں کی ذمہ داری براہ راست وفاقی وزیر ریلوے پر ڈالتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ان حادثات کے ذمہ دار وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کروایا جانا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی اور گوگل ارتھ کے دور میں جہاں آپ دنیا کے چپے چپے کو مکمل طور پر دیکھ اور ٹریک کر سکتے ہیں خواجہ سعد رفیق ریلوے کو سو سال پرانے سسٹم کے ساتھ چلا رہے ہیں جہاں پوری ریلوے کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ ٹریک پر کوئی مال گاڑی کھڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی اور کیا نالائقی ہو سکتی ہے اور اگر خواجہ سعد رفیق تین سال میں محض ایک ٹریکنگ سسٹم ریلوے کو نہیں دے سکے تو ان کے پاس اس سلسلے میں اپیل کا بھی کوئی حق باقی نہیں بچتا اور ان ریلوے حادثات میں جاں بحق ہونے والے دس افراد اور سو سے زائد زخمی ہونے والے افراد کا مقدمہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف ہی درج ہونا چاہیے ۔
Khawaja Saad Rafiqe K Khilaf Train Accident… by mubashirnadeem1979