اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سپہ سالار نے روایت نہ توڑی، عید کے موقع پر آرمی چیف کی کیا مصروفیات رہیں؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ اور ہر دل عزیز جنرل راحیل شریف نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی اپنی عید اگلے موچوں پر باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ہمراہ منائی ۔ عید کی نماز کے انہوں نے باجوڑ ایجسنی میں مقامی عمائدین اور فوجی جوانوں کے ہمراہ ادا کی۔ اس موقع پر وہ عوام میں گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ اس موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ فوج علاقے میں مکمل طور پر امن و امان کی بحالی تک پیچھے نہیں ہٹے گی اور اس کے بعد بھی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی نماز پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں نے ساتھ ادا کی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا سارا دن سپاہیوں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ صرف کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے میں آپریشن کی صورتحال، آپریشن کی مکمل تفصیلات اور کلئیر کروائے گئے علاقوں میں مقامی افراد کی واپسی کے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک افغان سرحد کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر احکامات جاری کئے اور سرحدی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم احکامات جاری کئے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر جوانوں سے خطاب بھی کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک  کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں جوانوں ںے جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے علاوہ مقامی قبائلیوں کی جانب سے جو قربانیاں دی گئیں ہیں وہ خصوصی طور پر قابل تحسین ہیں اور اس پر وہ انہیں خراج تحسی پیش کرتے ہیں  اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں جبکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔ جس کے بعد علاقوں میں امن و امن کی مکمل بحالی کے بعد ایک طے شدہ طریقہ کار کے مطابق علاقے کا کنٹرول واپس مقامی افراد کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین کی جانب سے بھی اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوج کا ساتھ دیا جائے گا اور آئندہ یہاں دہشت گردوں کے قدم جمنے نہیں دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…