اتوار‬‮ ، 30 جون‬‮ 2024 

’’نواز شریف سے ملک نہیں چل رہا ‘‘سینئر سیاستدان نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملک نہیں چل رہا ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں اور ملک کے مسائل کا حل نکالیں ،عید الاضحی کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے رائیونڈ کی طرف مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کی وجوہات پوچھوں گا لیکن انکی شرکت کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا،،سپیکر نے جمہوریت کی زندگی کے ساتھ بہت برا کیا ہے بلکہ اس کی قبر کھو ددی ہے ،عمران خان جمہوریت کا حسن ہے ورنہ پارلیمنٹ میں کوئی اپوزیشن نہیں۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ مارچ میں اس لئے ساتھ نہیں دے رہی کیونکہ اسے پتہ ہے کہ حالات جس طرف جارہے ہیں پہلی باری نواز شریف پھر اسکی یاری زرداری کی اور تیسری ذمہ داری کی ہے ، ذمہ دار ی والے بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وقت آیا تو توقیر شاہ اور فواد حسن فواد جیسے لوگ سلطانی گوانی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ میں سب سے بڑی ریلی لے کر لال حویلی سے نکلوں گا۔ رائے ونڈ کوئی مقدس مقام نہیں جہاں احتجاج کے لئے نہ جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھاشا اور داسو ڈیموں کے معاملے پر قوم کو ماموں بنا رہی ہے ، ا ن ڈیموں کا افتتاح تو مشرف کے دور میں بھی ہو چکا ہے۔
انہوں نے طاہر القادری کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس بارے کہا کہ ابھی یہ قبل از وقت ہے ، ہو سکتا ہے کہ قادری صاحب رائیونڈ مارچ میں شرکت کریں اوراس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ عید الاضحی کے بعد طاہر القادری سے ملاقات کر کے اس کی وجوہات بارے میں پوچھوں گا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں عمران خان سے بھی ملاقات کر کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کا نظام چلا رہا ہے ، بالآخر دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔ ’’جی ‘‘کا جانا ٹھہر گیا ہے اور ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے 60سے 70اراکین ہاتھوں پر مہندی لگائے بیٹھے ہیں اگر کوئی بھی سیٹی بجائے وہ اس کے ساتھ چلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…