اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نہ نہ کرتے اب مان گئی اورصوبے میں رینجرز کی دوماہ کے لئے تعیناتی کی گئی ہے اورحالات کے مطابق رینجرز کی تعیناتی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز کی پنجاب میں تعیناتی سے قبل ہی نندی پورپاﺅرپراجیکٹ کاریکارڈبھی جلادیاگیاجبکہ شریف برادران کی زیرملکیت رمضان شوگرمل کے ریکارڈکوبھی نذرآتش کردیاگیاجس کے بارے ڈاکٹرطاہرالقادری نے الزام لگایاتھاکہ اس مل میں بھارتی باشندے کام کررہے ہیں ۔تاہم رینجرزنے اختیارات ملنے سے پہلے ہی اپناکام شروع کردیاتھااورفیصل آبادمیں صوبائی وزیرراناثناءاللہ کے دوقریبی ساتھیوں کے گھرمیں چھاپے مارے گئے اورکچھ دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔رینجرز کی تعیناتی سے قبل ہی پنجاب حکومت نے پولیس کومتحرک کردیاہے اورپولیس نے بھی ایکشن لیناشروع کردیاہے ۔پنجاب پولیس کے کمانڈوزکواہم مقامات پرتعینات کردیاگیاہے ۔