نندی پور پاور اسٹیشن میں اہم فائلوں کو پھاڑنے کاواقعہ حقیقت نکلا،بڑی پیش رفت،کون ملوث ہے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

9  ستمبر‬‮  2016

لاہور (این این آئی )نندی پور پاور اسٹیشن میں اہم فائلوں کو پھاڑنے اور توڑ پھوڑ کے واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جسکے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنکو تھری ایم ایم سی مظفر گڑھ شاہد سہیل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقات ٹیم نے نندی پور پاور اسٹیشن میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس میں ابتدائی مرحلے میں ہی پیشرفت ہوئی ہے اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔دوسری طرف پیپکو کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کی ہدایت پر نندی پور پاور اسٹیشن کے ذمہ داران نے پھاڑے جانے والے ریکارڈ کی الگ سے فہرستوں کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا ہے ۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے اپنے طور پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرانزک لیبارٹری کی طرف سے فنگرز پرنٹ کی رپورٹ جاری ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔یاد رہے کہ واقعہ کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ کو حراست میں اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے پہلے مرحلے کی تحریک نے شریف خاندان کے اقتدار کے ایوانوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہے ، رائیونڈ مارچ پوری طاقت سے کریں گے جس میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات میں نواز شریف رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ،کرپشن کے خلاف جنگ عمران خان بیس سالوں سے لڑ رہے ہے، نواز شریف نے تحقیقاتی اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے ، تحقیقات کرنے والے ادارے نواز شریف کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے ، نواز شریف عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو تباہ کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔پانامہ لیکس پر ساری اپوزیشن اکھٹی ہے ، منصوبہ بندی کے تحت نندی پور پاور پراجیکٹ کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا ہے اس سے پہلے میٹرو بس کا ریکارڈ بھی جلا دیا گیا تھا ۔ شریف خاندان کو بچانے کے لئے کرپشن کے ثبوت مٹائے جا رہے ہیں جو کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کے ریکارڈ ضائع کرنے میں شہباز شریف ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، شہباز شریف اور انکے درباری صوبے کے تمام وسائل کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور صوبے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں سے پکڑے جانے والا ناجائز اسلحہ ثابت کرتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے دہشت گردوں کے سہولت کار اور انکے دوست ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے ذمہ دار بھی رانا ثناء اللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہے پنجاب میں آپریشن کو تیز کیا جائے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…