بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیپٹن صفدر کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟ عمران خان نے کیپٹن صفدر کو کیسے شرمندہ کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی جانے والی اپنی تقریر میں وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو زیر جملہ طنز کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے گوشواروں کا ذکر کیا جن کے مطابق کیپٹن صفدر کا خاندان نواز شریف کے زیر کفالت ہے اور ان کے اخراجات نواز شریف پورا کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی تقریر کے دوران کیپٹن صفدر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب عمران خان نے نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے گوشواروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے 2011 میں جمع کروائے گئے گوشواروں کے مطابق ان کی بیٹی مریم نواز شریف اور ان کا خاندان نواز شریف کے زیر کفالت ہیں اور ان کے اخراجات نواز شریف پورے کرتے ہیں ۔ جس کا واضح مطلب یہ تھا کہ کیپٹن اصفدر اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں جو کہ پاکستانی معاشرے میں انتہائی شرمندگی کا باعث سمجھا جاتا ہے بالخصوص اس صورت میںجب ان کا اپنا کاروبار اور آمدنی کے بے شمار ذرائع بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی رؤوف کلاسرا اس امر کی نشاندہی ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کی ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی بات کو کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا اور وہ پارٹی میں اپنی اہمیت کھو چکے ہیں ۔ انہیں کوئی بھی نہیں ملتا جب کہ وہ خود ہر ایم این اے کی سیٹ پر جا کر اس سے ملتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حیثیت پارٹی میں کافی کمزور ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…