منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قربانی کے مہینے میں سیاسی قربانی بھی ہو سکتی ہے ۔۔۔ سینئروزیر نے حکمرانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ قربانی کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں سیاسی قربانی بھی ہو سکتی ہے ۔ مودی اگر رائیونڈ جا سکتا ہے تو دھواں کیوں نہیں؟پی پی 127 پیپلز پارٹی کی امانت ہے اور وہ ہمیں ضرور ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ قربانی کا مہینہ ہے قربانی کے ساتھ ساتھ سیاسی قربانی بھی ہوسکتی ہے۔ دھواں سینٹرل پنجاب سے ہوتے ہوئے لاہور رائیونڈ پہنچے گا۔ دھواں سیا سی پا ر ٹیا ں ہی نہیں اور بھی لو گ بڑ ھاتے ہیں۔ مودی رائیونڈ جاسکتا ہے تو دھواں کیوں نھی جاسکتا صوبائی حلقہ 127 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی امانت ہے واپس ملے گی 2002 کے بعد یہ سیٹ جلائو گھیرائو کا سھارا لیکر جیتی گئی تھی دبئی، اسلام آباد اور کراچی آنا جانا سیاسی قائدین کی مجبوری ہے بلاول بھٹو زرداری پارٹی امور میں مشاورت کے لیے دبئی گئے تھے۔ ان خیالات کا اظھار انہوں نے اپنے دفتر میں سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے 719 ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ساڑہے چار کروڑ روپے کی رقم کے چیک تقسیم کے موقعی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کے 875 ملازمین میں سے 719 ملازمین و دوماہ کی تنخواہ عید سے قبل ادا کرکے ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیا ہے 156 غیر حاضر ملازمین کو تنخواہ نھی دی گئی ہے ایس ایس آئی سی کے وہ ملازمین جو ادارے کے لیے کارآمد ہیں ان کو رکھیں گے اضافی ملازمین کو ایس ائنڈ جی ڈپارٹمینٹ رپورٹ کروائینگے۔ وزیر صنعت نے مزید کا کہا کے پیپلز پارٹی کا منشور غریب آدمیوں کو روزگار فراھم کرنا ہے فارغ کرنا نھی کارپوریشن نے اپنی قیام کے بعد سے چھوٹی صنعتوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اس کو تباھ ہونے سے بچائینگے سندھ کے شھروں اور دیہاتوں میں چھوٹی صنعتوں کا جال بچھائینگے۔ منظور حسین وسان نے کہا کے صنعت وتجارت کے فروغ کے لیے صنعتکاروں کا ایک وفد بیرون ملک لیکر جائینگے تاکہ سندھ کی ثقافتی صنعت اور تجارت کو فروغ حاصل ہو تھر میں ثقافتی صنعت کے فروغ کے لیے بڑی مواقع ہیں اس کو ترقی دینگے سندھ اسمال خود مختیار ادارہ ہے اپنی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کرتا ہے اس کے ضلعی اور علاقائی دفاتر ٹھٹہ۔ سانگھڑ۔ نوابشاھ۔ خیرپور سمیت ملازمین کی حاضریاں کم ہوتی ہیں کارپوریشن میں اضافی اور غیر حاضر ملازمین کو کس دور میں کس نے بھرتی کیا تحقیقات کرائینگے ہماری قیادت نے فیصلا کیا ہے کے سندھ میں انڈسٹریز کو فروغ دینگے ملک بھر کا پینسٹھ فیصد روینیوسے کراچی حاصل ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…