ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاکستان کامعاشی حب جام ہوگیا،وجہ سیاست دان نکلے

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کادارلحکومت کراچی جس کوپاکستان کامعاشی حب بھی کہاجاتاہے جس میں کراچی میں ٹریفک جام ہوناعام ہے لیکن آج توانتظارکی حد ہوگئی اورکراچی میں جگہ جگہ ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سپر ہائی وے پر حادثے کے بعد 13 گھنٹے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں دوسری جانب شاہراہ فیصل پر 3 مختلف ریلیوں نے بھی شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔کراچی والوں کیلئے بدھ کا روز شاہراہوں پر پھنسنے کا دن بن گیا، سپر ہائی وے کے بعد شاہراہ فیصل پر بھی بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی 3 ریلیوں کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔صبح سویرے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے باعث 13 گھنٹے سے ٹریفک جام ہے، کئی کلو میٹر تک گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آرہی ہیں، ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں۔سپر ہائی وے پر ٹریفک جام میں 300 اہلکاروں کو لانے والی بسیں بھی پھنس گئیں، پولیس اہلکاروں کی آمد میں تاخیر کے باعث پی ایس 127 ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئیں، 5 گھنٹے سے انتخابی عملہ پولیس اہلکاروں کا منتظر ہے، بیلٹ پیپرز، پولنگ عملہ پولنگ اسٹیشنز روانہ نہیں ہوسکا۔ایس ایس پی ٹریفک قمر رضوی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی، ہماری پوری نفری موجود ہے، شہری ایئر پورٹ کا رُخ نہ کریں، ایئرپورٹ جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…