منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے سرکاری ٹھیکے لینے والے کو اہم ترین ادارے CDA کا چیئرمین کیوں لگایا؟ سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وفاقی دارلحکومت کے اہم ترین ادارے CDA کا چیئرمین ایک وقت میں اسی ادارے کے ٹھیکے لینے والے بندے کو لگا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ انصر عزیز جو کبھی سی ڈی اے کا ٹھیکیدار تھا۔ اسے پہلے میئر اسلام آباد لگایا گیا اور بعد میں انہیں چیئرمین سی ڈی اے لگا دیا گیا۔حکومت کا طریقہ واردات دیکھیں ۔
سینئر تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ F-11 اسلام آباد اور مری میں شیخ انصر نے شریف خاندان کو گھر تعمیر کر کے دیئے تھے، وہ ایک وقت میں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار ہوا کرتے تھے اور آج وہی سی ڈی اے کے چیئرمین ہیں۔ یعنی شیخ انصر عزیز چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد دونوں عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں۔ سینئر صھافی عامر متین نے کہا کہ میئر اسلام آباد کا کاروبار ہی پراپرٹی کا ہے اور انہیں پراپرٹی سے متعلقہ اہم ترین ادارے کا چیئرمین بھی لگا دیا گیا ہے۔ یہ کہاں کا قانون ہے کہ ایک ہی وقت میں میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے ایک ہی شخص ہو؟ عامر متین نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی کیلئے ’بلا‘ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ نواز شریف کا گڈ گورننس کا ماڈل ہے، اسلام آباد میں جو کچھ چیزیں رہ گئی تھیں وہ اب تباہ و برباد ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…