پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’میں بہت غریب ہوں اور میرے گھر میں بجلی تک نہیں لیکن۔۔‘‘ ’ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں‘شہباز شریف جذباتی ہو گئے !!!

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پولیس کالج سہالہ میں سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلیٰ کارکردگی پر انتہائی پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر کرم الٰہی کو اعلی کارکردگی پر اعزازی شمشیر عطا کی۔ اعزازی شمشیر لینے کے بعد نوجوان پولیس آفیسر نے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے عمل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’میری کوئی سفارش نہیں ‘‘ میں صرف میرٹ کی بنیاد پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میری پنجا ب پولیس میں بھرتی ہوا ہوں۔ میرا پورا گھرانہ آپ کا شکر گزار ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کرم الٰہی نے کہاکہ میں انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور گھر میں بجلی تک نہیں لیکن میں نے محنت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرم الٰہی کی بات سن کر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ بہت جلد کرم الٰہی کا گھر سولر پینل کی روشنی سے روشن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جذباتی انداز میں تقریر کا مندرجہ ذیل اشعار پر اختتام کیا کہ:
ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم
جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہئے
ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…