بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان آج کیا اہم کام کرنےجارہے ہیں ؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج نشتر پارک میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ،پاکستان زندہ باد کے عنون اسے منعقدہ جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔آج کراچی پہنچنے کے بعدعمران خان کراچی آمد پر عیدالستار ایدھی اور کرکٹر حنیف محمد کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو نشترپارک میں جلسے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے شہر میں جلسے کے سلسلے میں ٹریفک کے متبادل پلان کا بھی اعلان کردیا ہےجلسے کیلئے 80 فٹ چوڑا اور 16 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ خواتین پنڈال ایم اے جناح روڈ کی جانب ہے جبکہ مرد حضرات سولجر بازار اور جے ایم سید کی رہائش گاہ کے سامنے والے راستے سے داخل ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے نام جاری اجازت نامے میں کہا گیاہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جلسے کی وجہ سے کوئی بھی روڈ بلاک نہ ہو ، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے اور لاوڈ اسپیکر کی آواز کو ہلکا رکھا جائے ، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کا ذمہ دار پروگرام کا آرگنائزر ہوگا ۔جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے رہنمائوں حلیم عادل شیخ، سبحان علی ساحل، جمال صدیقی، دوا خان، اشرف قریشی، شاہنواز جدون، خرم شیر زمان اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں جلوس جلسہ گاہ پہنچے گا۔جلسےکیلئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے جبکہ سائونڈ سسٹم ڈی جے سسٹم بھی لگایا جائے گا۔ پنڈال کے اطراف تحریک انصاف کے پرچم لگادیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…