بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایازصادق کے کام کردکھایا،عمران خان برہم،خطرناک قدم اٹھانے کا اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کررہے ہیں،ملک بھرکے لوگ اب رائیونڈ کی طرف ہرصورت مارچ کریں گے،اینٹ سے اینٹ اب نوازشریف کی بجنے والی ہے۔ جب ہم احتجاج کریں گے تو نواز شریف کو جدہ بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دے کر ن لیگ والے یہ ثابت کررہے ہیں کہ ملک میں حسنی مبارک کی جمہوریت ہے۔ریفرنس مستردکرکے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی جابنداری ثابت کردی ہے،میں نے بار بار کہاکہ ایک وزیراعظم اپنی کرپشن چھاپنے کے لیے اداروں کی ساکھ داؤ پر لگائے گا۔اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس منظور کرکے اپنی غیرجابنداری ختم کرلی ہے اور پارلیمنٹ کی ساکھ کو مجروح کیاہے،انصاف اور پرامن انقلاب کے راستے بندکرکے حکمران خونی انقلاب کی راہ اہموار کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی ،جہانگیر خان ترین اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے اداروں کو تباہ کررہے ہیں ۔اسپیکر نے دو مرتبہ دھاندلی کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے میرے خلاف ریفرنس منظور کیا ہے ۔پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہے ۔پاناما لیکس میں جن 8عالمی رہنماؤں کے نام آئے ہیں ان میں نواز شریف کا نام بھی شامل ہے ۔میاں نواز شریف کے بچوں حسین نواز ،حسن نواز اور مریم نواز کے نام پر اربوں روپے کی پراپرٹی بیرون ملک میں موجود ہے ۔اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے پارلیمنٹ کو متنازع بنادیا ہے ۔پارلیمنٹ ایک جمہوری ادارہ ہے ۔پاکستانی عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں ۔تمام ادارے ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں اور احتساب کے ادارے ظالموں کو پکڑنے کی بجائے ان کو تحفظ دے رہے ہیں ۔نیب اور ایف بی آر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں ۔اسحاق ڈار کے بھی بیرون ملک اثاثے ہیں ۔حسن نواز 650کروڑ روپے کے فلیٹ میں لندن میں رہتے ہیں ۔شریف خاندان بتائے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر طرح سے پیسہ کماکر پاکستان منتقل کیا ۔میرا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے ۔ہمارا احتجاج کرپشن کرنے والوں کے خلاف ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کا احتجاج تاریخی ہوگا اور پورے پاکستان سے لوگ اس میں شرکت کریں گے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے اور وہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بوریوالہ میں پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کو دھاندلی کرکے ہرایا گیا ۔الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریونیو جمع کرنے والے ادارے ایف بی آر کے چیئرمین ہر ماہ 25سے 30کروڑ روپے بیرون ملک بھیجتے ہیں ۔دبئی میں گھر خریدا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے ۔ایک تو اس ملک میں انصاف فراہم نہیں کیاجارہا ہے اور اوپر سے ن لیگ والے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہماری اینٹ سے اینٹ بجادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ ہماری نہیں آپ کی بجے گی ۔ہم ایسا احتجاج کریں گے کہ وزیراعظم کو جدہ بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ماڈل صوبہ بن رہا ہے ۔کراچی کے لوگ دیکھیں کہ کے پی کے کی پولیس کس انداز میں کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا راستہ بند کردیا جائے تو خونی انقلاب کا راستہ خود بخود کھل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاج کی تحریک انصاف کے حصول تک جاری رہے گی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…