لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ’اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کے خلاف متحد ہے ‘نوازشر یف کیلئے بہتر یہی ہوگا وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں انکے پاس کوئی اور آپشن نہیں۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزازا حسن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں آنیوالے دنوں میں مزید اتحاد اور اتفاق نظر آئے گا پانامہ لیکس کے معاملے پر پار لیمانی کمیٹی اپنی موت مر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مجھے (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر تی نظرنہیں آرہی وقت سے پہلے ہی ملک میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف کیلئے بہتر یہی ہوگا وہ مزید ہٹ دھر می کا مظاہرہ کر نے کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں اسکے علاوہ انکے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔