صوابی ( آئی این پی ) صوابی میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 کے قریب طلباء کی حالت خراب ہو گئی جس پر انھیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 180 سے زائد طلباء کی حالت خراب ہو گئی جس پر امدادی ٹیموں نے طلباء کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے طلبا کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے ، طلباء کو منتقل کرنے کے لئے مردان اور نوشہرہ سے ایمبولینس منگوائی گئی ہیں ۔ڈاکٹروں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور طلباء کو موقع پر امدادی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔