جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

15 ستمبر ،پیپلزپارٹی نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا ہے اور عوام کس کے ساتھ ہیں۔خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے ٗجس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے، طاہرالقادری کے پانا ما لیکس کے حوالے سے پیش کردہ دستاویزات بالکل درست ہیں، اگر کوئی انہیں غلط کہتا ہے تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرے ٗ ہم نے بھی پاناما لیکس پر دستاویزات دیے ہیں لیکن ہم سڑکوں پر نہیں آرہے بلکہ لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ جلد پی پنجاب میں اپنی پوزیشن بحال کرلیں گے ٗ 15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا ہے اور عید کے بعد دکھائیں گے لوگ کس کے ساتھ ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت میں ملازمت پیشہ طبقے کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، ہمارے دور میں ملک کا کسان خوشحال تھا، ہم نے زراعت پر سیل ٹیکس ختم کردیا تھا تاہم اب کسان سڑکوں پر آگئے ہیں اور غریب طبقہ مزیدغریب ہورہا ہے، موجودہ حکومت نے بجلی ہمارے دور سے زیادہ مہنگی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں کے پیچھے نہیں جاتے بلکہ عہدے ان کے پیچھے چلتے ہیں، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کی صدارت لے کر آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں بن سکتے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جوان تھے تو نوجوان ان کے ساتھ تھے اب پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جوان ہے اس لیے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…