جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں بنگلہ دیش کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسی پانے والوں کے حق میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے آواز نہ اٹھا کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں،جنہوں نے پاکستان کی سا لمیت اور بقا کیلئے جانیں قربان کیں پاکستانی حکمران ان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہیں،1974ء میں پاکستان ،بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے معاہدے کو حکومت نے کسی عالمی فورم پر اٹھانے کی زحمت گوار ا نہیں کی ،اسلام آباد میں قبر ستان کی سی خاموشی ہے اور سنگ مرمر کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران اقتدار کے نشہ میں گم ہیں،حکمران قومی مفادات کوذ اتی مفادات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ،کیاحکمران خواب غفلت سے اس وقت جاگیں گے جب لوگ ان کے بنگلوں کا محاصرہ کریں گے ،جماعت اسلامی حکمرانوں کی بزدلی اور بے حسی اور بنگلہ دیشی حکومت کے ظلم کے خلاف اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے سامنے 8 ستمبر کو دھرنا دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان کی خاطر بہنے والے خون پر پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پر اسرار چپ سادھ رکھی ہے جس پر 20کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں ۔حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے بزدلانہ رویہ سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ کل کلاں خدانخواستہ اگر ملک پر کوئی سخت وقت آیا تو ان کا ساتھ دینے والا کوئی مطیع الرحمن نظامی ،عبد القادر ملا اور میر قاسم نہیں ہوگا۔جن لوگوں نے پاکستان کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں وہ اس قوم کے کل بھی ہیرو تھے اور آج بھی ہیروہیں مگر حکمرانوں نے انتہائی بزدلی اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناحق بہائے گئے خون سے قطع تعلقی کا مظاہرہ کرکے قوم کو سخت مایوس کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر پاکستان کو توڑنے کا اعتراف کیا اور لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے خون سے مودی کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں مگر اسی مودی کو ہمارے حکمران آموں اورساڑھیوں کے تحفے بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر کے ان مخلص نوجوانوں کو بھی سخت مایوس کیا ہے جو آج بھی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیری نوجوان پوچھتے ہیں کہ کیا حکومت پاکستان ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک کرے گی جو پاکستان پر مر مٹنے والے بنگلہ دیشی رہنماؤں کے ساتھ ہورہا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حسینہ واجد بھارتی ایماء پر 1971کے سیاسی کارکنوں کا چن چن کر قتل کروا رہی ہے ،بھارت چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش پر مکمل کنٹرول سے پہلے اسلامی قیاد ت کو حسینہ واجد حکومت کے ہاتھوں قتل کروا دے تاکہ بھارت کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہ رہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ہر پھانسی سے قبل حکومت سے رابطہ کیاکہ وہ اپنا فرض پورا کرے اور اس صریح ظلم کے خلاف عالمی ادارہ انصاف اور اقوام متحدہ سے رجوع کرے مگر حکومت نے ہر بار سنی ان سنی کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن رویہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب حسینہ واجد خود عبرت ناک انجام سے دوچار ہوگی اور بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…