اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حج کا پروگرام ملتوی کر دیا ۔ فیصلہ پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک جو کہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ، اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ پاکستان میں ہی رہیں تحریک شدت اختیار کر رہی ہے ایسے میں انہیں بیرون ملک نہیں جانا چاہیے ۔ عمران خان جو کہ آٹھ نو ستمبر کو حج پر جانے کا پروگرام بنا چکے تھے اب انہوں نے حج پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ آئندہ سال حج کے لئے جائیں گے ۔ پارٹی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حج کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ عمران کا حج کا جو پروگرام منظر عام پر آیا تھا وہ غیر حتمی تھا ۔