اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چور،چور کااحتساب نہیں کرسکتا،تحریک انصاف میں بغاوت،پارٹی کے اندرہی بڑا قدم اُٹھالیاگیا-تحریک انصاف کے بانی ارکان پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے پارٹی کے بانی رکن ایس اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قیام کا مقصد تبدیلی اور شفافیت تھا لیکن پارٹی اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے۔ کرپٹ ٹولے سے نجات دلائیں گے۔ ایس اکبر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ روایتی سیاست دان ہی احتساب کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن چور چور کا احتساب نہیں کر سکتا۔ ناراض ارکان نے پارٹی کے اندر سے تحریک شروع کرنے اعلان کیا۔ پارٹی کو قبلہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایس اکبر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا وہ تحریک انصاف کو جمہوری جماعت بنا کر ہی دم لیں گے