بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اخلاقیات کی حد میں سیاست کی جائے ورنہ سبق سیکھانا جانتے ہیں،عمران خان کوسخت پیغام دیدیاگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے قائد کی حفاظت کرنا آتی ہے لہذا اگر ہمارے قائد ین کے گھر کی طرف کوئی بھی آیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہئےکہ دو روز قبل مردان میں وکلاء شہید کئے گئے اور اگلے دن افسوس کرنےکی بجائے ڈانس پارٹی کرتے رہے، حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی لیکن گزشتہ روز جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب ہے، اخلاقیات کی حد میں سیاست کی جائے ورنہ سبق سیکھانا جانتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے قائد کی حفاظت کرنا آتی ہے، ہمارے قائدین کے گھر کی طرف کوئی بھی آیا تو سیاست پیچھے چھوڑ کر اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مشتعل بردار ریلیاں نکالی گئیں تاکہ ملک میں آگ لگائے جائے لیکن عوام نے انہیں ناکام بنا دیا۔ عوام نے احتجاجی سیاست اور ریلیوں کو نظر انداز کردیا ہے، عوام نے جہلم اور بورے والا میں بھی فیصلہ دیا ہے، عوام ہی خود فیصلہ کریں کہ کون کس کا ایجنٹ ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…