اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تین جیب تراش پکڑلئے گئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تین جیب تراش پکڑلئے ہیں جبکہ اس دوران کارکنوں کوعمران خان کے کنٹینر کے قریب دوافرادمشکوک نظرآئے توان کوبھی پکڑلیااورمارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔کارکنوں نے جیب کتروں کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔جب پولیس نے دومشکوک افراد کی تصدیق کی تووہ بھی تحریک انصاف کے کارکن نکلے جس پران کوچھوڑدیاگیااوران سے مقامی قیادت نے معذرت کی ۔