راول پنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ رشید اسٹیج پرچڑھتے ہوئے گر پڑے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے شیخ رشید کو پکڑکر اسٹیج تک پہنچایا۔ ان کےپاؤں پر چوٹ آئی ہے۔ شیخ رشید اسٹیچ پر چڑھنےوالے تھے کہ سخت بورڈ سے ٹکراکر زمین پرآگرے۔ سماء سے بات کرتےہوئے شیخ رشید نے بتایاکہ پہلے بھی پاؤں پرچوٹ لگی ہوئی تھی اور اب دوبارہ اس ہی جگہ پرچوٹ آئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک ان کی جان سےبڑی ہے۔ شیخ رشید نےکہاکہ 13اگست کوبھی لوگ سمندرکی طرح باہرنکلےتھے۔شیخ رشید کےگرتےہی ان کے ساتھیوں نے آگے بڑھ کر انھیں اٹھایا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے شیخ رشید کو حصارمیں لے لیا اور انھیں سہارا سےکراسٹیج تک پہنچایا۔شیخ رشید نے کہاکہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق گرنے کے بعد چندلمحوں تک شیخ رشید سخت چیز سے سر ٹکرانے کے باعث نیم بےہوشی کےعالم میں تھے