لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے تنویرقتل کیس کے حوالے سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے۔حمزہ شہبازشریف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو مرزا تنویر کیس کے حوالے سے بیان بازی پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے لئے قانونی نوٹس جاری کیا جائے گا۔ حمزہ شہبازشریف اس سلسلے میں سینئر وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان ماضی میں بھی ہتک عزت کے دعوؤں پر معافی مانگ چکے ہیں۔ حمزہ شہبازشریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا تنویرقتل کیس کے حوالے سے عمران خان کا بیان حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔