اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی آج شروع ہونے والے تحریک قصاص حکومت کے لئے کیا مشکلات کھڑی کر سکتی ہے اس سلسلے میں جب عوامی تحریک کے نمائندے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے سوال کیا تو عوامی تحریک کے ترجمان عمر عباسی نے کہاکہ اصل صورتحال حال آج رات گیارہ بجے پتہ چلے گی انہوں نے حکومت کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم یوم تشکر اور یوم دفاع اکٹھے منائیں گےاور اس بار اپنے مطالبات پورے ہونے تک کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اس کے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ آج کی رات اور صبح کا سورج بہت اہم ہے،آئندہ چند گھنٹوں کے دوران آپ لوگ بڑی تبدیلی دیکھیں گے جب اینکر نے سوال کیا کہ کیا حکومت گرنے جا رہی ہے تو اس کے جواب میںان کا کہنا تھا کہ ایسا عین ممکن ہے اور اگر اس بار حکومت نے نہتے عوام کے خلاف کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا تو اس کا خمیازہ حکومت کربھگتنا پڑے گا۔