منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سامعہ شاہد کا قتل،اہم سرکاری افسر گرفتار، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

جہلم (این این آئی) پنجاب پولیس نے منگلہ کے علاقے میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کے مقدمے میں مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کر لیا۔انسپکٹر عقیل عباس کو اس قتل کے حقائق چھپانے اور ملزمان کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ٗمقامی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سامعہ شاہد قتل کے مقدمے کی تفتیشی ٹیم نے ملزم عقیل عباس کو اس مقدمے کے سلسلے میں دو تین مرتبہ طلب کیا اور ان سے اس قتل کے بارے میں ابتدائی تفتیش کے بارے میں مختلف سوالات کیے جن کا پولیس انسپکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔پولیس اہلکار کے مطابق متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے جو جوابات تفتیشی ٹیم کو دئیے تھے جب اس کی تصدیق کیلئے اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے دو افراد جن میں مقتولہ کا پہلا شوہر محمد شکیل اور مقتولہ کا والد محمد شاہد شامل ہیں سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو اْن کے بیانات میں تضاد تھا۔مقامی تھانے کے اہلکار کے مطابق سامعہ شاہد قتل کے مقدمے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 207 کا بھی اضافہ کر دیا گیا جو پولیس اہلکار کے بقول حقائق چھپانے اور ملزمان کی بے جا مدد کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق پولیس انسپکٹر عقیل عباس کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ٗ مقدمے میں پانچ ملزمان نامزد ہیں جن میں سے تین ان دنوں جیل میں ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں مقتولہ کا باپ محمد شاہد اور اس کا پہلا شوہر محمد شکیل شامل ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…