اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد اعجاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مری،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ٗسب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر مری 05 ٗ خیبر پختونخوا کے اضلاع بالاکوٹ 03 ٗپٹن 02، گلگت بلتستان کے علاقے گوپس 04، سکردو 03، استور گلگت، بگروٹ01 ٗکشمیر کے علاقوں راولاکوٹ03، مظفرآباد میں 01 ریکارڈ کی گئی۔محمد اعجاز نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، روہڑی،نوکنڈی، دالبندین 40، تربت،سکھر، دادو 39ڈگری ٗ لاہور میں کم سے کم 23، اسلام آباد20، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ 13،گلگت14، چترال 15اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔
آئندہ 24گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشن گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































