کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ ، گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 10اہم کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ دس ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ایم کیو ایم کے دو ملزموں کو بھی جیل بھیج دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آرٹلری پولیس نے دس گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ان ملزمان کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان پر جلاؤ گھیراو اور ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔ ان ملزمان کی کل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ کرائی جا چکی ہے۔ کیسز میں گرفتار ملزمان کی تعداد 54 ہے۔ ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے۔
’’ایم کیو ایم کی 10 شخصیات کو جیل بھیج دیا گیا‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































