لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال اور مختلف دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا کہا گیا تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کی حمایت کرنی چاہیے اور پاکستان مودی کو مداخلت بند کرنے کیلئے وارننگ دے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کے خلاف بات کرنیوالے کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور پاکستان کو بْرا بھلا کہنے والا چاہئے برطانیہ میں ہو یا امریکہ میں یا پھر پاکستان کی قومی اسمبلی میں بیٹھا ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی نظام کام نہیں کر رہا جبکہ کوئی فارن پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے۔ جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہے تاکہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ ایسے ہی جاری رہ سکے۔