ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ملک دشمنوں کے خلاف عوام متحد،رینجرز کی پیشکش پر بڑا کام شروع

datetime 2  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) ملک دشمنوں کے خلاف عوام متحد،رینجرز کی پیشکش پر بڑا کام شروع،پاکستان رینجرز سندھ نے ایک اورخفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے گلشن اقبال کے علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق اسلحہ ایک گودام میں چھپایا گیا تھا ۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 8ایم ایم رائفل ،کلاشنکوف ،اسنائپر اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996،ای میل ایڈریس [email protected]،رینجرز ہیلپ لائن 1101یا ایس ایم ایس کے ذریعہ دیں ۔اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔دریں اثناء کراچی پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بغدادی تھانے کی پولیس پارٹی نے لیاری شاہ بیگ لین میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ کے دو اہم کمانڈروں زبیر بلوچ ولد نور بخش اور اویس بلوچ ولد مشتاق کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ ، ایک پستول اور کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔جبکہ بغدادی تھانے پولیس کی پارٹی نے ایک دوسری کارروائی میں سیفی لائن کے علاقے سے دو ملزمان عاقب ولد غلام اکبر اور فیضان ولد محمد کریم کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا تعلق لیاری گینگ وار سنی گروپ سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں ۔ملزمان اس سے قبل بھی قتل ،اقدام قتل ،اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری اورڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…