منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے کس طرح پیسہ کمایا؟پرویز رشید نے پاک فوج کے سابق سربراہ پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔مری میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھے پاکستانی کیلئے ضروری ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ نہ ڈالے، عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں، وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور ہم سڑکیں بناتے رہے، پرویز مشرف نے وطن فروشی کرکے پیسہ کمایا اس کاحساب کون کریگا؟ 3تاریخ کودھرنا دینے والے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کررہے، پاکستان میں آج جو میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں کیا وہ لالچ ہے،2013 میں پاکستان مسائل کی دلدل میں گھرا ہواتھا، وزیر اعظم نواز شریف کو سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے 2013 کے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا؟۔پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جوبھی حکومت آئی ہم نیان کوکام کرنیکاموقع دیا، ہم چاہتے تو 2013 میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن سکتی تھی تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل تھی۔ ہم نے بلوچستان اور سندھ میں بھی دیگر جماعتوں کو موقع دیا۔ امن کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی، اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاکستان کیلئے قدم اٹھائیں۔ الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے سڑکوں پرآکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا۔ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…