منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں نے تمام ریکارڈز توڑ دئے، عیدالاضحی کے موقع پرپاکستانی کتنے سو ارب روپے کے جانوروں کی قربانی دیں گے ؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر 150 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی دی جائے گی اور تقریباً 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کے علاوہ 4 ملین بکروں 8 لاکھ بھیڑوں، دنبوں اور 30 ہزار اونٹوں کو سنت ابراہیمی کی یاد میں قربان کیا جائے گا اس طرح آئیندہ عید قربان کے موقع پر پاکستانی ایک سو پچاس ارب روپے کے جانوروں کی قربانی کرینگے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آئیندہ عید قربان کے موقع پر شعبہ کو 73 لاکھ کھالیں وصول ہوں گی جبکہ گزشتہ سال بھی ٹینری کی مقامی صنعت کو اتنی ہی کھالیں وصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق قربانی کیلئے 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کی قربانی پر تقریباً 75 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے اور 4 ملین بکروں کی خریداری پر 60 ارب روپے جبکہ 8 لاکھ بھیڑوں اور دنبوں کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے خرچ کئے جائینگے اسی طرح رواں سال 30 ہزار اونٹوں کی قربانی کیلئے 2.1ارب روپے کے اخراجات کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار گائے، چالیس ہزار بکرے اور پندرہ سو انونٹ پہنچ چکے ہیں اسی طرح ملک کے بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں میں بھی بڑی تعداد میں جانور لائے گئے ہیں۔ ٹینرز ایسوسی ایشن کے ماطبق رواں سال جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے اور گائے و بیل کی کھال کی اوسط قیمت تقریباً 1200 روپے تک رہنے کا مکان ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کھالیں 2000 روپے فی کھال کی قیمت پر فروخت ہوئی تھیں۔ کھالوں کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ایسوسی ایشن کا کہانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چمڑے کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عالمی کسادبازاری کے باعث مقامی مارکیٹ میں خام چمڑے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…