منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کشمیر کیلئے یہ کام جاری رکھے گا ۔۔۔!وفاقی وزیر نے دبنگ بیان دے دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سفارتی اور سیا سی حمایت جاری رکھے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور پاکستاں نے نیشیل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی وجہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کشمیر میں ہونے والے دہشتگردی میں ملوث ہے۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاہم موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے اور بھارتی افواج کھلے عام انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہیں۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پرمسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کہ وجہ سے دنیاکے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے ۔اسی لئے بھارت بوکھلایا ہوا پھرتا ہے اور منفی پراپیگنڈا کرکے دنیا کی توجہ اپنے اوپر لگے الزامات سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔مسلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف کئی مرتبہ کہ چکے ہیں کہ ہم کشمیر کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرین کے ذریعے مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…