اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر اورپنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،120فیڈرز ٹرپ کرجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی، موسلا دھار بارش نے لاہورکی سڑکوں کوسوئمنگ پول میں تبدیل کردیا ،ٹریفک جام ہونے کے باعث سکول جانیوالے بچوں اور دفاتر میں کام کرنیوالے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،مارگلہ کی پہاڑیاں حسین نظارہ پیش کرنے لگیں،لاہور اور گردو نواح میں ہفتہ کی ہونے والی موسلا دھار بارش نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو سوئمنگ پولز میں تبدیل کردیا ،ماڈل ٹاؤن، ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، پنجاب یونیورسٹی، رائے ونڈ روڈ، چائنا اسکیم، شاد باغ، ڈیوس روڈ،اچھرہ، شادمان، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ، مصری شاہ روڈ، موریہ پل اور اعظم ٹاؤن میں سڑکیں اور انڈر پاسز ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی ہونے سے شدید ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے اور شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش کے باعث شہر کے 120 فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ بارش کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ادھر سرگودھا میں بھادوں کے رنگ نرالے‘ کہیں دھوپ‘ کہیں بادل‘ کہیں ہواء‘ کہیں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا،‘ گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا مگر ہفتہ کے روز صبح سویرے ہی کالی گھٹاؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سورج کو نہ نکلنے دیا ٹھنڈی ہواء چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔لاہور کے علاوہ منگلا، منڈی بہاؤ الدین، راولپنڈی، جوہر آباد، پنڈی بھٹیاں اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج 111 ملی لیٹر دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی شدید بارش کے باعث لاہور کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔دوسری جانب بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
بارشوں نے تباہی مچا دی, محکمہ موسمیات نے ان ان شہروں کیلئے خطرناک وارننگ جاری کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































