کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نومنتخب میئر کی پیرول پر رہائی وزیراعلی سندھ دے سکتے ہیں۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق میئر کراچی کی درخواست کا انتظار ہے ،درخواست آئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا۔دوسری جانب جیل حکام کے مطابق جیل میں تمام قیدی برابر ہیں،خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتے،نو منتخب میئر ابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں رہ رہے ہیں۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کیلئے عدالتی حکم درکار ہوگا۔