منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

الطاف حسین کامتنازعہ بیان،حکومت کی حکمت عملی،شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن میں سے کچھ لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔نوازشریف کے ساتھ جو شخص بھی کھڑا ہوگا وہ اپنی سیاست دفن کرے گا۔27اگست کو ملتان اور 28کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان کیخلاف بولنے والوں پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے۔بدھ کی شب ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں میڈیا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان مخالف بات کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔قائدایم کیوایم کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاست میں اہم موڑ آیا ہے ،اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔ایم کیو ایم نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو کس طرف جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے محمود اچکزئی اور قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے بیانات کی مذمت تک نہیں کی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامالیکس سے حکومت کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔ حکومت کیخلاف ملک گیرتحریک چلارہے ہیں،امید ہے کہ عوام جاگ جائے گی۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وہ 27اگست کو ملتان اور 28کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔جلسے میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف سمیت کئی جماعتیں شرکت کریں گے۔27اگست کو ملتان میں گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…