اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الطاف حسین آج بھی پارٹی قائد ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہونے والا۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے انہوں نے نکتہ اٹھایا کہ اگر قائد تحریک کی پارٹی کی علیحدگی کی بات درست مان لی جائے تو انہوں نے امریکا میں خطاب کیسے کرلیا؟ وہاں کے ورکرز نے انہیں کیوں نہیں کہا کہ آپ پارٹی قائد نہیں رہے؟ اس لیے وقت ضائع نہ کیا جائے فراڈ ہورہا ہے، یہ سب ملے ہوئے ہیں، الطاف حسین آج بھی پارٹی کے قائد ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہونے والا۔